زندگی نے نئی ڈیجیٹل فنانسس نگ متعارف کرا دی

122

کراچی(کامرس رپورٹر) زندگی نے اپنی تازہ ترین ایڈوانس سیلری پلس خصوصیت کے ساتھ مالیاتی سہولت کو ایک نئی جہت دی ہے۔ اس قرض کی پیشکش کے ذریعے، زندگی 3، 6، 9 اور 12 ماہ کے قرضے فراہم کرے گی جو تنخواہ دار افراد کے لئے بہترین شرحوں پر فنانسنگ کے اختیارات میں اضافہ کریں گی۔ اپنی اے آئی ڈرائیون ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر، زندگی اب بغیر کسی دستاویزی ضرورت کے فوری مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک آسان حل پیش کر رہی ہے۔یہ جدت نہ صرف رسائی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ صارف پر مبنی مالیاتی حل میں ایک نیا معیار بھی قائم کرتی ہے۔ روایتی قرضوں کی پیشکش کے برعکس، ایڈوانس سیلری پلس لون بغیر کسی دستاویزی ضرورت کے قرض کے عمل کو سادہ بناتا ہے۔ صارفین کی زیادہ سیا زیادہ سہولت کے لئے، ایڈوانس سیلری پلس 12 ماہ تک کی لچکدار مدت کے اختیارات فراہم کرتا ہے، جس سے قرض لینے والے اپنے مالی حالات کے مطابق اپنے قرض کی واپسی کے منصوبے کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ قرض کی رقم صارف کی تنخواہ کے تناسب سے مقرر کی جاتی ہے، جس سے ہر درخواست دہندہ کو مناسب سطح کا تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔