گوادرکرکٹ اکیڈمی کو یونائیٹڈ بینک اکیڈمی نے شکست دیدی

184
کراچی : گوادر کرکٹ اکیڈمی اور یونائٹیڈ بینک اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا میچ سے قبل لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)گوادر کرکٹ اکیڈمی کو یونائٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی گرین نے 20 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاریخی دورے پر آنے والی گوادر کرکٹ اکیڈمی کو یونائٹیڈ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے اور ٹور کے تیسرے میچ میں یونائٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ یونائٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی گرین کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جس میں رضوان نے 53 ‘ اواب نے 29 ‘ عدنان’ عشاد اور مرتضا نے 17′ 17 رنز اسکور کیے۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کپتان فاروق سلیمان نے 2 ‘ طفیل قادر نے 2 اور منیر نے ایک وکٹ لیا۔یونائٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی گرین کی جانب سے عمر نے 3 ‘ عشاد نے 3 ‘ اور عجمت نے ایک وکٹ لی۔اہدف کے تعاقب میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے 18 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز بنا سکی۔جس میں شہے مرید نے 23 ‘ سہیل ولی نے 20 ‘قیصر بلوچ نے 17 ‘ منیر نے 16 ‘ یوسف ولی 11 اور فاروق نے 8/ رنز بنانے میں کامیاب ہوے۔ میچ کے مین آف دی میچ یونائٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی گرین کے محمد رضوان اپنی بہتریں اننگ سے قرار پائے۔ معروف امپائر و کوچ یونائٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی سلیم بدر نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے اس اکیڈمی میں باقاعدہ پروفیشنل طریقے سے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ہم گوادر میں کرکٹ کے کھیل کو بنیادی سطح سے فروغ دینے پر چیئرمین گوادر اکیڈمی عبدالحمید رشید’ حنیف حسین اور میر ثنا اللہ کو مبارک باد دیتے ہیں اور گوادر کرکٹ اکیڈمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔