ایس این جی پی ایل کو 106 ارب روپے کا منافع

136

کراچی ( کامرس رپورٹر ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 30 جون 2023کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 10.56 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 10.37 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 2 فیصد زیادہ ہے۔جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ لسٹڈ کمپنی کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق ایس این جی پی ایل نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 16.34 روپے کے مقابلے میں 16.66 روپے فی حصص آمدنی ظاہر کی ہے۔کمپنی نے مالی سال 23 میں 4.5 روپے یا 45 فیصد کے حتمی نقد منافع کی بھی تجویز کیا۔مالی سال 23 کے دوران کمپنی نے صارفین کے ساتھ معاہدوں سے 1.081 ٹریلین روپے کی آمدنی حاصل کی جو سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد اضافہ ہے۔ایس این جی پی نے مالی سال 22 میں رجسٹرڈ 85.52 ارب روپے کے مقابلے میں 49 فیصد کا نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 127.46 ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔اس عرصے کے دوران ایس این جی پی ایل کی دیگر آپریٹنگ آمدنی 36.29 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ایس این جی پی ایل کی آپریٹنگ آمدنی مالی سال 23 میں کم ہو کر 27.45 ارب روپے رہ گئی ۔