ایس ای سی پی نے انشورڈ پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈا پر رپورٹ جاری کر دی

58

کراچی ( بزنس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے “انشورنس کے موجودہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ” کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کئے گئے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔اس جامع تجزیے کی بنیاد پر ، ایس ای سی پی نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں اپنے بیمہ شدہ پاکستان کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کے تحت “ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے انشورڈ پاکستان‘کے منصوبے کا روڈ میپ پیش کیا ہے۔سروے رپورٹ میں دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی انشورنس انڈسٹری کا موازنہ کرتے ہوئے ، ان شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں کسی حد تک ڈیجیٹلائزیشن کی ابتدا ہو چکی ہے جبکہ ان انڈسٹری کے ان شعبوں کا بھی نشاندہی ہوئی ہے جو کہ ابھی تک نظر انداز رہے ہیں۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی انشورنس انڈسٹری اب بھی ڈیجیٹلائزیشن کے ابتدائی مرحلے میں ہے ، صرف چند کمپنیاں اپنا ڈیجیٹل سفر شروع کر سکی ہیں ، جس میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششیں بنیادی طور پر پراڈکٹ ڈسٹری بیوشن پر مرکوز ہیں جبکہ زیادہ تر کمپنیوں نے ابھی تک اس سمت میں بھی کوئی اقدام نہیں کیا۔رپورٹ میں پاکستان کے انشورنس سیکٹر کے انفراسٹرکچر کو بندریج مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔