کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی کے کارکنان کو حکومت کی جانب سے ڈی چوک پر دھرنا دینے کی اجازت نہ دینے اور اسلام آباد کو کنٹینرز سے بند کیے جانے اور اسلام آباد کو سیل کیے جانے کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی لاکھ پابندیوں کے باوجود ہزاروں کارکنان تمام رکاوٹوں کوتوڑتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے جنہیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا کارکنان کی گرفتاریاں بھی کی گئیں۔جماعت اسلامی کا دھرنا پاکستان کی بقاء کا دھرنا ہیجماعت اسلامی کا دھرنا ہمارا جمہوری حق ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے عوام پر ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے اور عوام کا زندہ رہنا بھی مشکل ہوچکا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والا دھرنا پاکستان کی سیاست کارخ تبدیل کردے گا۔فارم 47کے ذریعے آنے والی حکومت نے پورے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔بجلی ،گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اب عوام کی برداشت سے بھی باہر ہوگئی ہیں ۔ظالم وجابر حکمرانوں کو عوام کی پریشانی اور مشکلات کا رتی بھر بھی احساس نہیں ہے ۔جماعت اسلامی کادھرنا ظالم حکمرانو ںسے نجات کا ذریعہ بنے گا اور جب تک ہمارے تمام مطالبات منظور نہیں ہونگے ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے ۔انشاء اللہ کامیابی حق کی ہوگی اور ظالم حکمرانو سے عوام کو نجات حاصل ہوگی ۔
جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہم اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کررہے ہیں۔حکمرانو نے جماعت اسلامی کے سھرنے میں رکائوٹ ڈال کر ثابت کردیا ہے کہ ان کے دن قریب آگئے ہیں اور حکومت کا دھڑن تختہ کر کے ہی ہم واپس آئینگے ۔