فلپائن اور تائیوان کے بعد چین میں بھی طوفان گیمی سے تباہی

702
چین میں طوفان گیمی کے دوران اونچی لہریں ساحل سے ٹکرارہی ہیں‘ ماہی گیر کشتیوں کو باندھ رہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن اور تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان گیمی چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرا گیا۔ چینی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں شدید بارش جاری ہے۔ طوفان گیمی کم شدت کے ساتھ شمال کی طرف جائے گا جبکہ شمالی علاقوں میں طوفان کے زیراثر شدید بارش ہو گی۔ یاد رہے کہ تائیوان میں طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 260 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ اس دوران اسکول، دفاتر، کاروبار بند اور ٹرین سروس معطل رہی جبکہ اندرون اور بیرون ملک روانہ ہونے والی سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔