وینزویلا میں صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا وقت ختم

798
وینزویلا میں انتخابات کی تیاری کے دوران فوجی اہلکار بیلٹ باکسوں کے ساتھ موجود ہیں

کراکس(انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں صدارتی انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی ،جس کے بعد کل انتخابی میدان سجے گا۔ خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد نے دارالحکومت کراکس میں مادورو اور ان کے حریف ایڈمنڈو گونزالیز اروٹیا کی آخری ریلیوں میں شرکت کی۔ صدر نکولاس مادورو نے قوم کے سامنے اعلان کیا کہ وہی امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتے ہیں جبکہ گونزالیز اروتیا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے جھانسے میں نہ آئیں۔ حکومت نے اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو پر انتخابات سے چند ماہ قبل الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی لیکن وہ اپوزیشن اتحاد کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔