تھانوں اور پولیس عمارتوں میں سیکورٹی کے مناسب اقداما ت کی ہدایت

130

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی پی آفس ویسٹ زون کا دورہ کیا اور کرائم کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی ، ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی پی کراچی کو پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کرائم اور سیکیورٹی کے بارے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکورٹی کے بارے میںکہا کہ تمام تھانہ جات، پولیس بلڈنگز (رہائش گاہیں) اور دفاتر میں سیکورٹی کا مناسب بندوست کیا جائے اور CCTV کیمرے نصب کیے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خاص طور پر کہاکہ جہاں جہاں پر چائینیز کی رہائش گاہیں اور دفاتر ہیں ان پر سیکورٹی کا خاص بندوست کیا جائے اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔