ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے، نوٹیفکیشن جاری، نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق یکم اگست سے ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس کی اجازت دے سکیں گے، اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی گئی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں نگراں حکومت نے ڈی سیز سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار واپس لیا تھا۔