پولیس کوگولی مار نے والا ڈکیت گرفتار

111

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ سعید آباد پولیس نے دوران واردات مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کرنے والا ڈکیت گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، ایس ڈی پی او سعید آباد شاھد چوہدری کی سربراہی میں ایس ایچ او سعید آباد انسپکٹر قمر جاوید کیانی نے ASI خان محمد و اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے ملزم مصطفی عرف حپو کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 20 جولائی 2024 کو گلشن مزدور سعید آباد میں واردات کی تھی۔