اسلام آباد(نمائندہ جسارت) دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں دھرنوں اور احتجاج کے پیشِ نظر ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں احتجاج اور جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال کے سبب شہر کے 8 مقامات پر ڈائیورژن بنائے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ روات ٹی چوک بند ہونے پر صدر راولپنڈی کا روٹ استعمال کیا جائے اور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کی جائے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سری نگرہائی وے بند ہونے پر پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں۔ اسلام آباد کا داخلی راستہ مارگلہ روڈ پر کنٹینر لگا کر بند اور داخلی راستے پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جماعت اسلامی کا دھرنا اور PTI کی احتجاج کی کال: ریڈ زون کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔