دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائیگا،عظمیٰ بخاری

99

لاہور (صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144دہشت گردی کے پیش نظر لگائی گئی ہے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے تین دن گھروں میں آرام کر لے،تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے، پاکستان میں انتشار افراتفری اور ہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ہے۔