سندھ:ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت

156
banned

کراچی:سندھ میں ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اگست سے صوبے میں ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس جاری کر سکیں گے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں نگراں حکومت نے ڈپٹی کمشنرز سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار واپس لیا تھا۔