اسکول 15 اگست کو ہی کھلیں گے، سندہ حکومت کا فیصلہ

435

کراچی : حکومت سندھ  نے واضح کیا ہے کہ اسکول یکم اگست  کے بجائے 15 اگست کو ہی کھولیں جائیں گے۔ 

نجی تعلیمی اداروں  کے یکم اگست کو اسکول کھولنے کے حوالے سے خبروں پر کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر من وعن عمل کیا جائے۔

 یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور 24 جولائی کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔