واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے، امریکی پرچم جلادیا گیا

153

واشنگٹن:امریکا میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور اس دوران امریکی پرچم بھی جلا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو کے امریکی کانگریس کے اجلاس سے خطاب کے وقت دارالحکومت واشنگٹن میں احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا۔

نیتن یاہو کے خطاب کے موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر جمع تھی، جہاں انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس میں جھڑپوں کے واقعات بھی پیش آئے، جس میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

احتجاجی  مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کرنے کے ساتھ نیتن یاہو کا پتلا بھی جلا دیا گیا۔