بھارتی وزیر اعظم کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

254
belligerent remarks

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے،دہشت گردی کے الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔