کراچی: شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں آگ لگ گئی، 5 افراد بے ہوش

317

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر میٹرو پول کے قریب واقع کاشف سینٹر کی آٹھویں منزل پر آگ لگ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فائربریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر میٹرو پول کے قریب واقع کاشف سینٹر کی نویں منزل پر میں لگی آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے ،وائرنگ ڈگ میں آگ لگی، جو آٹھویں فلور سے دسویں فلور تک پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھر گیا، جس کے باعث 5 افراد بے ہوش ہوگئے، جن میں سے 2 کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عمارت میں مزید افراد کی موجودگی کا امکان ہے ۔

فائربریگیڈ نے بتایا کہ کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے ،کچھ افراد کے ابھی بلڈنگ موجود ہونے کی اطلاعات ہیں، اسنارکل کے ذریعے لوگوں کو عمارت سے نکالا جا رہا ہے،اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں۔