اسلام آباد دھرنا:جماعت اسلامی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، جے یو آئی

157

اسلام آباد: جے یو آئی نے جماعت اسلامی کے اسلام آباد دھرنے سے قبل کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن میں ہونے والی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ ملک میں لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں اور جمہوریت کی دعوے دار حکومت احتجاج کا حق استعمال کرنے والے سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور انہیں گرفتار کررہی ہے، جو کہ قابل افسوس بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے حالات مزید کشیدگی کی طرف جائیں گے۔ معاملات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں اور مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی، گیس کے بل کم کیے جائیں۔عوامی مسائل پر احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔