عمران خان کی قید کا ایک سال:پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسے کا پلان

188
delay in the release

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی قید کا ایک سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا پلان بنایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ 6 جولائی کو منسوخ کیا گیا جلسہ اب 5 اگست کو کیا جائے گا، جو دراصل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قید کو ایک سال مکمل ہونے کا دن ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو وفاقی دارالحکومت میں ترنول کے مقام پر بڑے جلسے کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر سے کارکنان کی آمد کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔