حال ہی جاپانی پولیس کے ہتھے ایک ایسا گینگ چڑھا جو سب کی توجہ سمیٹھ رہا ہے۔
جاپان کے شمالی آئی لینڈ آف ہوکائیڈو میں 3 بوڑھے ڈکیتوں کا گینگ پولیس نے گرفتار کرلیا، جسے پولیس نے ’جی تھیر ایس‘ کا نام دیا تھا۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق پولیس نے ایک ایسا گینگ گرفتار کیا جس کے تمام ڈکیت بوڑھے ہے تاہم ان کی شناخت ڈیو اومینو جن کی عمر 88 سال، 70 سالہ ہدیمی متسودا اور 69 سالہ کنیشی وتنابے کے نام سے ہے۔
پولیس کی جانب سے ’جی تھیر ایس‘ گینگ پر مبینہ طور پے جرائم ، چوری چکی اور بڑی ڈکیتیاں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تینوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جس پر یہ تینوں بوڑھے افراد دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔