اسحاق ڈار سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی تجارت بڑھانے اعادہ 

349
increase regional trade

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقسبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری نے وزیر خارجہ کو ای سی او کے اقدامات پر بریف کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تنظیم کے لیے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا۔وزیر خارجہ نے ای سی او کے رکن ممالک اور ای سی او کے اصلاحاتی ایجنڈے کے درمیان علاقائی تجارت کو بڑھانے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اگست میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈاکٹر اسد مجید اپنے تین سالہ دور میں سفیر خسرو نوزیری کے اچھے کام کو جاری رکھیں گے۔