سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو سکھر کے آپریشن ڈائریکٹر منظور سومرو نے کہا ہے کہ جون اور جولائی میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے نتیجے میں بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے لیے 3 ہزار سے زائد خط جاری کیے گئے، 12 ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کیے، نادہندہ صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج، متعدد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی کا نیا نظام متعارف اور بڑے میٹر لگائے گئے، سیپکو کے بدعنوان اہلکاروں کے خلاف انکوائری جاری ہے، جنہیں مکمل ہونے پر معطلی اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، شہریوں کی شکایات کے حل اور بلنگ کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، اضافی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ریلیف کی پیشکش کی جا رہی ہے۔