لاڑکانہ : بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور ایس آر ایس او کے درمیان باہمی یادداشت پر دستخط

122

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے سی ای او محمد ڈتل کلہوڑو نے باضابطہ طور پر باہمی یادداشت نامی پر دستخط کر دیے، باہمی یادداشت نامی پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ باہمی یادداشت نامی کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تحقیقی اقدامات پر زور دیا گیا ہے جس میں دیہی ترقی، خواتین کو با اختیار بنانے، لوکل کاروبار کے فروغ، صحت کے اقدام سے متعلق باہمی تعاون کے منصوبے شامل ہیں۔ باہمی یادداشت نامی پر دستخط کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں اس طرح کے اتحاد کی بڑی اہمیت پر زور دیتے ہوئے SRSO کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈتل کلہوڑو نے کہا کہ وائس چانسلر نے جس انداز اور لگن کے ساتھ یونیورسٹی کی ترقی اور نمایاں کامیابی کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر SRSO کے چیف فنانشل آفیسر آصف علی کلہوڑو ، یونیورسٹی کے رجسٹرار ، ڈین پروفیسر یوسف شاہ ، ڈین پروفیسر محمد حنیف شیخ ، پرنسپل چانڈکا پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو ، پرنسپل نرسنگ کالج غلام عباس پنہور ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر میر حسن کھوسو بھی موجود تھے۔