کراچی ( کامرس رپورٹر ) ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے ٹریژری آپریشنز خودکار بنانے کے لئے بینکنگ اور فنانشل ایپلی کیشن حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے آٹو سافٹ ڈائنامکس (AutoSoft Dynamics)کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اشتراک کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت آٹو سافٹ اپنے ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس) سسٹم کے ذریعے موبی لنک بینک کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پرزم حل (PRISM solution)کے ساتھ بلاتعطل ہم آہنگی میں سہولت فراہم کرے گا۔اس معاہدے کی دستخطی تقریب میں موبی لنک بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر، فیصل محمود نے کہا کہ موبی لنک بینک اپنے صارفین کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے۔ آٹو سافٹ ڈائنامکس جیسے انڈسٹری میں قائدانہ کردار کے حامل اداروں سے شراکت داری کی بدولت ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا موقع ملتا ہے اور بینکنگ کا زیادہ مستعد و موثر نظام سامنے آتا ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں اپنے طریقوں کو تیزرفتار بنانے، اپنی آپریشنل سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور اپنے قابل قدر صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔ ہم جدت کو ترجیح دے کر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ موبی لنک بینک مالیاتی دنیا میں پیش پیش رہے، توقعات سے بڑھ کر مسلسل کام کرے اور صارفین کو مطلوبہ مالیاتی حل فراہم کرے۔اس موقع پر ایم ڈی کانٹور سافٹ ویئر اور آٹو سافٹ ڈائنامکس کے سی ای او بلال محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے نئے کلائنٹ کے طور پر موبی لنک بینک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔