زائد بجلی نرخوں سے چھوٹی صنعتیں بند ہونے کے باعث بیروز گاری بڑھ رہی ہے،

248

کراچی (کامرس رپورٹر) ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے صدر ولی اللہ خان نے کہا کہ ملکی معیشت پر مہنگی ترین بجلی کے تباہ کن اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40آئی پی پیز کو نوازکر ملکی خزانے کو کنگال کردینا کہاں کا انصاف ہے،زائد بجلی نرخوں سے چھوٹی صنعتیں بند ہونے کے باعث بیروز گاری بڑھ رہی ہے،بجلی کے زائد بلوں نے عوام اور تاجروں تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا ہے۔ولی اللہ خان نے مزید کہا کہ ملک میں 25 فیصد آئی پی پیز بند ہیں،اس کے باوجود بند آئی پی پیز کوماہانہ 10ارب روپے کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے ادا کیا جانے والا ٹیکس آئی پی پیز مافیا کے حوالے کیا جارہا ہے ۔