چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا عمران خان کے کیس سے الگ ہونے سے انکار

45

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر خود کو کیس سے الگ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کو پی ٹی آئی وکیل کی جانب سے بتایاگیاکہ ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار میںکہاکہ یہ کوئی وجہ نہیں، درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے، اس طرح نیا ٹرینڈ شروع ہوجائے گا، ایسے نہیں ہوتا، پورا طریقہ کارموجود ہے، اس حوالے سے جسٹس بابرستارکا فیصلہ موجود ہے۔سماعت کے آغاز پر عمران خان کے معاون وکیل انتظاربنجوتھہ نے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آپ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ آپ عمران خان کا کیس نہ سنیں۔بعد ازاں عدالت نے سلمان صفدر کو میرٹ پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔