کراچی ( رپورٹ محمدانور ) بلدیہ عظمٰی کراچی میں ٹائم اسکیل کی بنیاد پر ترقیاں نہیں ہونے کی وجہ سے سیکڑوں افسران متاثر ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمٰی کراچی صوبہ کا واحد ادارہ ہے جہاں ٹائم اسکیل کی بنیاد پر کبھی بھی ترقیاں نہیں دی جاتی۔جبکہ متعدد افسران کی ترقیوں کے لیے ہر سطح پر مریٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ کے ایم سی ایمپالئز کمیٹی کے رہنما نعیم جمال نے میئرکراچی مرتضٰی وہاب اور میٹرو پولیٹن کمشنر افضال زیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ عظمٰی میں مریٹ کی بنیاد پر ترقیوں کو یقینی بنایا جائے۔ خیال رہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمٰی کراچی میں ڈٹ کیڈر ( جس میں ترقی نہیں ہوسکتی) پر بھی متعدد افسران و ملازمین کو ترقیاں دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے سے سیکڑوں افسران و ملازمین متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمٰی کے 26 محکموں میں سے کسی ایک محکمہ میں بھی مریٹ کی بنیاد پر ترقیاں دینے جاتی ہے اور نہ ہی تعیناتی کی جاتی ہیں۔ واقف حال ذرائع نے بتایا ہے کہ کے ایم سی کا میڈیکل و ہیلتھ سٹی وارڈن، اکاؤنٹس و فنانس، ایم یو سی ٹی اور فائر بریگیڈ سمیت کئی محکمے غیر قانونی ترقیوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ ان محکموں میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اور بھاری رشوت دینے والوں کو ترقیاں دینے اور نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔نعیم جمال کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی بلدیہ عظمٰی میں موجود حسب اختلاف کے رہنما سیف الدین ایڈوکیٹ اور دیگر کو بلدیہ عظمٰی میں خلاف قانون ترقیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور ٹائم اسکیل کی بنیاد پر یا مریٹ پر ترقیوں کو یقینی بنانا چاہیے۔