لاڑکانہ میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کیاجائے‘ جمیل احمد سومرو

137

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو کی لاڑکانہ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سیپکو چیف سکھر اور ای سی واپڈا لاڑکانہ سے رابطہ کرکے کہا کہ شدید گرمی میں لاڑکانہ کے شہریوں کوفوری ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ اور لوڈشیڈنگ میں بھی فوری کمی کی جائے ہر صورت میں بجلی کو بحال رکھا جائے۔اس موقع پر انہوںنے میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ سے رابطہ کرکے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے شہر کے مکمل نالوں کی فوری صفائی کرائی جائے۔ بجلی نہ ہونے کی صورت میں ڈسپوزل جنریٹرز کوآن کرکے نکاسی کے مکمل کو مکمل کیاجائے۔ تاکہ شہرسے پانی کے نکاسی کا عمل جاری رہے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔