لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ملزمان کو ناپاک مقاصد میں ناکام کر دیا۔ تھانہ وارث ڈنو ماچھی کی حدود پنہوں بھٹی روڈ پر گشت پر معمور پولیس اور جرائم کے ارادے سے کھڑے ملزمان کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، 4 فرار، گرفتار ملزم کی شناخت راجہ عرف دیدار ولد امین عرف لاہوتی ابڑو کے طور پر ہوئی۔ تھانہ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمات درج کر لیے، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔