چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

51

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی زیر صدارت سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس جنید غفار، کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزنے شرکت کی جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے سیشن ججز بھی آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ججز خود ڈسپلن کی پابندی کریں اور عدالتی عملے کو بھی پابند بنائیں۔ تمام ججز وقت کی پابندی کریں، مقدمات کو جلد نمٹایا جائے تاکہ بیک لاک کم ہوسکے۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ہدایت کی کہ سیشن ججز مقدمات کی تقسی ماتحت ججز میں مساوی کریں، تاکہ مقدمات کادباؤ کم ہوسکے۔ فیملی کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے پری ٹرائل کے موقع پر مصالحت کرائی جائے۔