وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

168

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔امریکا میں جاری اسکرائبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔امریکا میں جاری اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری کی شاندار پرفارمنس۔ انہوں نے چیمپئن شپ میں شاندار ذہانت کا مظاہرہ کیا، پہلے 2 روز ٹاپ پوزیشن پر رہے تاہم تیسرے روز وہ تیسری پوزیشن پر چلے گئے لیکن چوتھے روز انہوں نے کم بیک کیا اور مسلسل 6 میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے وسیم کھتری ٹورنامنٹ میں 28 میں سے 20 میچز جیت چکے ہیں۔