پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

312

کراچی (کامر س رپورٹر) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 24 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 85 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 31 پیسے رہی۔