واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے ساتھ عسکری معاہدے کی منظوری دے دی۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب 2.8ارب ڈالر کا امریکی سامان خرید سکے گا۔ پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سامان کی خریداری سے سعودی عرب موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو روکنے کی صلاحیت بہتر بناسکے گا۔