نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے ہی پاکستان کا روشن مستقبل یقینی ہے‘گورنر

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے ہی پاکستان کا روشن مستقبل یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو با اختیار بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے گورنر سندھ کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت نوجوانوں کو کار آمد بنانے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز اور کاروبار کے لئے رقوم فراہمی سے نوجوان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔