گوادر کرکٹ اکیڈمی کو یو بی ایل اکیڈمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا

410
کراچی: یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ سے قبل گوادر کرکٹ اکیڈمی اور یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی حاجی حنیف حسین کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گوادر کرکٹ اکیڈمی کو یوناہیٹڈ بنک کرکٹ اکیڈمی نے 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ وکٹ کیپر بلے باز سہیل ولی مین آف دی میچ قرار پائے۔ کراچی کے تاریخی دورے پر آئی ہوئی گوادر کرکٹ اکیڈمی کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کپتان فاروق سلیمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے،نوجوان آل رائونڈر شعیب رفیق نے 15 گیندوں 31 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز سہیل ولی نے اسٹیڈیم کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلتے ہوے 34 گیندون پر 65 رنز کی قابل دید اننگ کھیلی۔ یوسف ولی 13 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔. یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے رحمان نے ? وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے 18 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔ یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی کے اکرم نے 54 رنز ‘ زین نے 23 اور بلال نے 18 رنز اسکور کیے ۔میچ کے مین آف دی میچ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے سہیل ولی اپنی بہتریں اننگ سے قرار پائے اور اکیڈمی منیجمنٹ کی طرف سے 5ہزار نقدانعام جیت لیا۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے طفیل قادر اور منیر نے 2,2 کھلاڑیوں کو پوئلین کی راہ دکھائی، سراحمد ‘ فاروق اور شعیب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔مایہ ناز ا مپائرو کوچ یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی سلیم بدر نے گوادر میں کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے پر حنیف حسین ، عبدالحمید رشیداور میر ثنا اللہ کو خراج تحسین پیش کیااور گوادر کرکٹ اکیڈمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کا میچ دیکھکر گوادر کرکٹ اکیڈمی کی پوری منیجمنٹ کے پروفیشنل کام سے بہت ذیادہ متاثر ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے آج سے پہلے یہ پتا نھیں تھا کہ گوادر میں ایک جامعہ کرکٹ اکیڈمی قاہم جو دن رات رضاکارانہ طور ایک کر کے بنیادی سطح سے پروفیشنل کرکٹ کو قابل قدر طریقے سے آگے لے جا رہے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے منتظمین کی جتنی بھی تعریف کی جا ہے کم ہیں۔ سلیم بدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ گوادر سے بہت جلد کھلاڑی ملکی سطح تک رساہی حاصل کرینگے۔ میچ کیآاخر میں سہیل ولی نے سلیم بدر ‘ طفیل قادر نے طاہر رشید کوچ یو بی ایل کو اسپورٹس کے جریدے پیش کیے۔