کویت کی تاریخ میں مختصر ترین شادی کی کہانی سامنے آگئی

361

کویت سٹی: حال ہی میں ہونے والی دنیا کی مختصر ترین شادی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے۔

کویت میں ایک جوڑے کی شادی کو پانچ منٹ بھی نہیں گزرے تھے، نکاح کے صرف 3 منٹ گزرنے کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی جبکہ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ یہ سامنے آئی کہ شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مزاق اُڑایا جو دلہے مہنگا پڑگیا۔

جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ’بیوقوف‘ کہہ دیا۔

یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی ختم کر کے طلاق کی درخواست کر دی۔

تاہم جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں طلاق کے احکامات جاری کر دیے۔