اسلام آباد:شوگر ملز ایسوسی ایشنز نے حکومت سے چینی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو بڑھانے کی اجازت مانگ لی، ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگرملز ایسوسی ایشنز نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایکس مل مارکیٹ 140روپے کے بجائے 150فی کلو کی جائے، ہمیں فوری طور پر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ ستمبر میں ساڑھے تین لاکھ میٹرک ٹن برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ حکومت نے ایسوسی ایشن کے مطالبے پر پہلے ہی ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن بیرون ممالک برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے ۔