اسلام آباددھرنے   کیلیے کل بھی کراچی سے قافلے روانہ ہوں گے، منعم ظفر

247

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جدوجہد حق دو کراچی سے شروع ہوئی تھی اب حق دو عوام کو کے عنوان سے شروع ہوگئی ہے، آج کراچی سے پہلے قافلہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہورہا ہے، کل بھی کراچی سے قافلے روانہ ہوں گے۔

مہنگائی، بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کے تحت اسلام آباد دھرنے میں کراچی سے کارکنان کی بذریعہ ٹرین  روانگی اور شرکت کرنے والوں کو رخصت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہاکہ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک کے نام پر عوام کے جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے،

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پورا پاکستان اسلام آباد ڈی چوک جمع ہورہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   ہم پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اسلام آباد میں جمع ہورہے ہیں، حق دو عوام صرف کراچی کی آواز نہیں بلکہ پورے پاکستان کی آواز ہے، کراچی میں ہر زبان بولنے والا شہری آباد ہے، نااہل حکمرانوں نے بھاری بلز اور تنخواہ دار طبقے پر ظالمانہ ٹیکسز لگائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   جماعت اسلامی نے ح دو کراچی کو کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کے باہر 29 دن دھرنا دیا تھا، جماعت اسلامی حق دو عوام کو کے سلسلے میں اسلام آباد ڈی چوک میں زبردست دھرنا دیں گے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔