کوئٹہ: بلوچستان میں تربت اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطباق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 35 کلویٹر ریکارڈ ہوئی اور اس کا مرکز تربت سے 24 کلومیٹر شمال کی جانب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوف کے عالم میں گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی جانب جانب لگے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے دوران کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔