چار ہاتھ، چار ٹانگوں اور دو چہروں  والا بچہ پیدائش کے چند گھنٹے بعد چل بسا

392

نئی دہلی:بھارت میں چار ہاتھ، چار ٹانگوں اور دو چہروں والا بچہ پیدائش کے چند ہی گھنٹوں کے بعد جانبر نہیں ہو سکا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے 4 ہاتھ، 2 چہرے اور 4 ٹانگیں تھیں، تاہم وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکا۔

سیتاپور کے علاقے میں عجیب الخلقت بچے کو 38 سالہ خاتون نے جنم دیا، جسے دیکھنے کے لیے اسپتال کا عملہ بھی جمع ہوگیا جب کہ خبر پھیلنے پر آس پاس کے علاقے کے لوگ بھی عجیب الخلقت بچے کو دیکھنے کے لیے آتے رہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کے جسم کے ساتھ ایک دوسرا جسم بھی جڑا ہوا تھا جو کہ درحقیقت نامکمل تھا۔

بچے کو جنم دینے والی اس کی ماں کی صحت ٹھیک رہی، بعد ازاں انہیں اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا۔