لاڑکانہ : ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 14 افراد بے ہوش

118

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بھارپور سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی کارکن خاتون حسینہ بھٹو کے گھر میں سوکھی پلی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 14 افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں چانڈکا اسپتال منتقل اور فوری طبی امداد شروع کر دی گئی، بے ہوش ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کی کارکن حسینہ بھٹو، وزیر علی بھٹو، شہباز، ماجد، ریما، سویرا 4 بچے اور دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی کارکن حسینہ بھٹو نے بتایا کہ میری بیٹی ان سے ملنے آئی اور گھر کے تمام افراد سوکھی پلی جو یہاں ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے، اسے کھانے کے بعد سارے بے ہوش ہو گئے۔آخری اطلاعات کے مطابق اسپتال میں بیہوش افراد کا علاج جاری تھا۔