سکھر: اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ

64

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا، تمام نجی و سرکاری اسکول جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔