سکھر (نمائندہ جسارت) کاندھڑا برادری کے لوگوں نے انصاف کے لیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل موٹر سائیکل لوٹنے والے ملزمان نے دہان کی فصل جلا دی، جان لیوا دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں اور ذمہ داروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس سلسلے میں روہڑی تعلقہ یوسی کوٹڑی کے مکینوں محمد جیئل کاندھڑو ، عبدالغنی، بابو، محراب، نذیر احمد، عبدالحمید کاندھڑو و دیگر نے ایس ایس پی آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور کہا کہ تونیہ برادری جو کچی آبادی سے نقل مکانی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل تونیہ برادری کے مسلح ملزمان نے عبدالحمید کاندھڑو کے بیٹے غضنفر کاندھڑو سے موٹر سائیکل چھین لی تھی جو ان کے خلاف ثابت ہو گئی تھی جس کے بعد وہ ہمارے دشمن بن گئے ہیں وہ سڑکوں سے گزرنے اور پیدل چلنے والوں کاندھڑا برادری کے افراد کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ چند روز قبل ہمارے لڑکوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ گزشتہ روز عبدالغنی کاندھڑو کی 30 ایکڑ اراضی کے لیے کھڑی دھان کی فصل کو جلادیا ہے جبکہ ایس ایس پی کے احکامات کے باوجود متعلقہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔