انتظامیہ بے بس، دودھ فروشوںنے فی لیٹر 15روپے اضافہ کردیا

85

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی انتظامیہ نے دودھ فروشوںکے آگے گھٹنے ٹیک دیے، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں15 روپے من مانے اضافے کردیے ہیں، اب شہر میں دودھ 215 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جو حیدرآبادکے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کےلےے اضافی بوجھ ہے، حیدرآباد میں پہلے ہی ڈیری مالکان اور دودھ فروش گورنمنٹ کی مقرر کردہ نرخوںسے زیادہ میں دودھ فروخت کررہے تھے اوپر سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے ، پہلے ہی دودھ مہنگا ہونے اور عوام کی قوت خرید ختم ہوجانے کی وجہ سے شہریوں نے ایک کلو کے بجائے آدھا کلو دودھ خرید کر اپنا گزر بسر شروع کیا ہوا ہے اب مزید صورتحال خراب ہورہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتوںمیں فوری کمی کی جائے تاکہ غریب عوام بھی دودھ خرید سکیں۔