اسلام آباد ( آن لائن )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت میں پارلیمنٹ کی بے توقیری ہورہی ہے۔ ن لیگ چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے، جو کبھی پوری نہیں ہو گی۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار جلسہ کرنے کی درخواست دی لیکن عین وقت پر ہمیں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا،جلسے تو پورے ملک میں کریں گے لیکن این او سی کے بغیر نہیں۔