بنگلا دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

271

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بنگلا دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ دونوں ٹیمیں پاکستان شاہینز کے خلاف 4، 4 روزہ میچز اور6 ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے میچز کے مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کی ٹیمیں اس وقت ڈارون میں میچز کھیل رہی ہیں۔پاکستان شاہینز نے پہلا 4 روزہ میچ 148 رنز سے جیتا ہے جبکہ دوسرا 4 روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا۔پاکستان کے دورے پر بنگلا دیش اے کی ٹیم پہلا 4 روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک کھیلے گی جبکہ دوسرا4 روزہ میچ 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 3،50 اوورز کے ون ڈے میچز بالترتیب 23، 25 اور 27 اگست کو کھیلے جائیں گے۔سری لنکا اے کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔ پہلا 4 روزہ میچ 11 سے 14 نومبر تک اور دوسرا 4 روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 25 بالترتیب ، 27 اور 29 نومبر کو ہوں گے۔ان میچوں کے مقامات کا اعلان بھی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔