علی تاکیش فلپ مورس پاکستان ، افغانستان کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

226

کراچی ( کامرس رپورٹر )علی تاکیش کوفلپ مورس پاکستان اور افغانستان کا نیا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔ان کی تعیناتی یکم اگست، 2024سے موثر ہوگی۔ علی تاکیش کورومن یازبیک کی جگہ پر نیا ایم ڈی مقررکیا گیا جو جنوری 2020 سے کمپنی کی قیادت کر رہے ہیں اور 31 جولائی 2024 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔علی تاکیش نے فلپ مورس انٹرنیشنل میں سعودی عرب اور کویت کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے وسیع تجربہ کے ذریعے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ علی تاکیش تجارتی حکمت عملیوں کو آگے بڑھانے اور مارکیٹ کی اہم حرکیات کے انتظام کے حوالے سے مضبوط پس منظر کے ساتھ فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ( ’’پی ایم پی کے ایل‘‘) کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔علی تاکیش نے پی ایم پی کے ایل میں شمولیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’’ کمپنی کی ایک مضبوط بنیاد ہے اور میں رومن کی قیادت میں حاصل کردہ کامیابیوں کے سفر کو مزید آگے بڑھائوں گا۔