کراچی (کامرس رپورٹر)میسے فرینکفرٹ کے انتظام امریکا میں ہونے والی نمائش”ٹیکس ورلڈ، ایپیرل سورسنگ، اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ یو ایس اے 2024 “کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ٹیکس ورلڈ، ایپیرل سورسنگ اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ یو ایس اے 2024 میں ایک پویلین کا اہتمام کیا، جس میں 08 پاکستانی مینوفیکچررز نے حصہ لیا۔ٹیکس ورلڈ یو ایس اے، ایپیرل سورسنگ یو ایس اے، اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ یو ایس اے 2024 کامیابی کے ساتھ 18 جولائی کو نیویارک سٹی کے جاوٹس سینٹر میں ختم ہوئی، جس میں نئے اور پرانے خریداروں کی بھرپور شرکت رہی۔اس ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، ویتنام، کوریا، بھارت، اور تائیوان کے ملکوں کے پویلینز کو اجاگر کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل اور ایپیرل کی جدتیں پیش کیں جبکہوزیٹرز کو چین، ترکی، یو ایس اے، پیرو، اور مصر سمیت 24 سے زائد ممالک سے سورسنگ کے مواقع حاصل ہوئے۔پاکستان نے ٹی ڈی اے پی کی جانب سے تیار کردہ قومی پویلین اور براہ راست نمائش کنندگان کے ساتھ ایک اہم تاثر قائم کیا۔ قپلہ انڈسٹریز، راجوانی ڈینم، شاہ تاج ٹیکسٹائل، محمود ٹیکسٹائل، کیسل انڈسٹریز، ہوم ٹیکس کارپوریشن، پاک ہوم، اور ٹیری ٹیکس جیسی معروف کمپنیوں نے اپنی جدت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔