کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر آج صبح 11بجے ، جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال ، وکلا و عوام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ کے مسائل ، حکومت کی نا
اہلی و ناکامی اور جماعت اسلامی کی ’’حق دو عوام کو‘‘ تحریک کے سلسلے میں 26جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے تاریخی ’’دھرنے ‘‘ کے حوالے سے وکلا برادری سے خطاب کریں گے ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مہنگائی ، بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت آج شام 5:30بجے تھری اسٹار لان بالمقابل ادارہ نورحق تاجر کنونشن ہوگا ، جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی شرکت کریں گے
اور شرکا سے خطاب کریں گے ، کنونشن میں تاجر ، صنعت کار ، ٹرانسپورٹرز ، ماہی گیر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔