اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں اختیارات کا غلط استعمال کا الزام کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے تحت شکایت بھجوادی ہے۔ ریفرنس عمران خان کی جانب سے دائر کیا گیا،متن میں کہاکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 نومبر 2022ء کو عہدہ سنبھالا، جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیں۔جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، شکایت میں جسٹس عامر فاروق کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔